معروف ماڈل کے گھر گھس کر آتش بازی کرنے والا شخص گرفتار

1 Oct, 2021 | 02:14 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک : سپر اسٹار اورٹاپ ماڈل کیلی جینر کے 40 ملین ڈالر کے گھرکے اندر گھس کر آتش بازی کرنیوالے ملزم کو پولیس نے ناجائزمداخلت کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشان کی چھوٹی بہن اور ٹاپ ماڈل کیلی جینر کے لاس ا ینجلس میں واقع گھر کے باہرسے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ان کے لان میں گھس کر آتش بازی چلا رہا تھا۔

کیلی جینر کے مسلح گارڈز نے پہلے اس شخص کودفع ہوجانے کے لئے کہا جس پر وہ چلا گیا تاہم کچھ  گھنٹوں کے بعد وہ دوبارہ لوٹ آیا اور اس دفعہ وہ خالی ہاتھ نہیں تھا اس کے پاس ہوائیاں اور آتش بازی کا دیگر سامان تھا  گیٹ توڑ کر ملزم اندر گھس گیا اور لان میں گھس کر آتش بازی  چلانا شروع کردی۔ اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ خوش قسمتی سے کیلی جینر اس وقت گھر پر موجود نہیں تھیں۔

مزیدخبریں