ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

Petrol Sales Tax
کیپشن: Petrol Sales Tax
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے اچھی خبرآگئی،  حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر  عائد سیلز ٹیکس میں کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول پر سیلز ٹیکس11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 1روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقررکردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا، پٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے، ٹیکس میں کمی کا اطلاق آج سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer