فرانس کے ہوٹل میں چوری، فٹبالر میسی بال بال بچ گئے

1 Oct, 2021 | 01:20 PM

ویب ڈیسک: پیرس میں چور فائیو اسٹار ہوٹل میں گھس گئے،  تین کمروں سے اشیاء لوٹ کر لے گئے تاہم ہوٹل میں ٹہرے ہوئے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی واردات سے  بال بال بچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہوٹل فرانس کے فٹبال کلب "پیرس سینٹ جرمین" سے گاڑی کے ذریعے 15 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ میسی اپنی بیگم اور تین بیٹوں کے ساتھ ہوٹل میں مقیم ہیں۔ تاہم یہ خبر پہلے برطانوی اخبار "دی سن" میں شائع ہوئی تھی۔ چور ہوٹل کی چھت سے براہ راست بالکونی میں اترے اور پھر کم از کم 3 کمروں میں گھس کر وہاں سے حجم میں چھوٹی اور مالیت میں بڑی اشیاء پر ہاتھ صاف کیا۔

مزیدخبریں