سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب نے پراسیکیوٹرز کے الاؤنس میں اضافہ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر اعلی کی منظوری کے بعد اب یہ سمری کابینہ کے پاس جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گریڈ 19 کے پراسیکیوٹرزکا ماہانہ الاؤنس پچاس ہزار منظور کرلیا۔ گریڈ اٹھارہ کے پراسیکیوٹرز کا ماہانہ الاؤنس 25 ہزار اور گریڈ 17 کے پراسیکیوٹرزکا ماہانہ الاؤنس اب بیس ہزار ہوگا۔ یہ سمری سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور نے ارسال کی تھی، سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور کی کوششوں سے یہ الاؤنس منظور ہوا ہے۔
پراسیکیوٹرز کے الاؤنس میں اضافہ کی منظوری
1 Oct, 2021 | 12:47 PM