کم ویکسی نیشن شرح کے حامل اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

1 Oct, 2021 | 12:40 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں کم ویکسینیشن شرح کے حامل اضلاع میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاک ڈاؤن کا اطلاق یکم اکتوبر سے  15اکتوبر تک راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہو گا، مارکیٹ اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، اتوار کے دن مکمل چھٹی ہو گی۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50 فیصد آکوپینسی کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہو گی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی بھی رات 12تک صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے اجازت ہو گی، انڈور شادیوں کی تقریبات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی، آؤٹ ڈور شادیوں میں صرف 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی، تمام مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔

 سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے، البتہ انڈور اجتماعات میں صرف200ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور اجتماعات میں 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی، جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں گے، تمام نجی و سرکاری دفاتر 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد ویکسی نیٹڈ مسافروں کے ساتھ ساتوں دن چل سکے گی، تفریحی مقامات 50 فیصد کپیسٹی کے ساتھ کھل سکیں گے، کنٹرولڈ سیاحت کے لیے صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی، تمام تعلیمی ادارے ہفتے کے تین تین دن 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے۔

مزیدخبریں