برائلرمرغی کے گوشت کا ریٹ 296 روپے فی کلو برقرار

1 Oct, 2021 | 09:54 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42: برائلرمرغی کے گوشت کا ریٹ 296 روپے فی کلو برقرار،انڈے ایک روپے اضافہ کے بعد 181 روپے فی درجن ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق  برائلرمرغی کے گوشت کا ریٹ 296روپے فی کلو برقرار،زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 196 روپے اور پرچون ریٹ 204 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں ایک روپے فی درجن اضافہ کردیا گیا۔ایک روپے اضافہ کے بعد انڈے 181 روپے فی درجن ہوگئے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 310 روپے ہوگیا ہے۔

مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا، عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا گیا، پٹرول مزید چار روپے مہنگا، 128 روپے لیٹر ہوگیا، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل، لائٹ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے بعدگزشتہ رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ میں پہلی بار بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے ۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے ، مٹی کا تیل 7 روپے 5 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

 

مزیدخبریں