ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر کو غیرقانونی انتخابی مہم پر ایک سال قید کی سزا

French Court
کیپشن: French Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو انتخابی مہم میں مقرر کرد حد سے زائد خرچ کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنادی ہے، نکولس سرکوزی کے وکیل کے مطابق سابق صدر فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

الجزیرہ کے مطابق سابق صدر نے 2012 میں ہونے والے انتخابات کی مہم چلانے پر غیر قانونی طریقے سے مقررکردہ رقم سے دوگنا خرچ کیے تھے، تاہم اس کے باوجود وہ شکست سے دوچار ہوئے، جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ بات بلکل واضح ہے کہ سرکوزی اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ ان کی ٹیم قانونی حد سے زیادہ خرچ کر رہی ہے۔ 

جج نے مزید کہا کہ سابق صدر الیکٹرانک کڑے کے ساتھ اپنی سزا گھر پر بھی پوری کرسکتے ہیں، تاہم 66 سالہ صدر کے وکلا نے کمرہ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer