ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بااثر بیوروکریٹ طاہر خورشید پھر نیب کے ریڈار پر آگئے

Tahir Khursheed
کیپشن: Tahir Khursheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (رائو دلشاد) بااثر بیوروکریٹ طاہر خورشید ایک مرتبہ پھر نیب کے ریڈار پر آگئے۔

طاقت ور بیورو کریٹ طاہر خورشید کیخلاف نیب کا گھیراتنگ کرنے کی تیاریاں مکمل، سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب طاہر خورشید المعروف ٹی کے کو 11 اکتوبر کو نیب طلبی کا پروانہ جاری کر دیا گیا، نیب کے حکم نامہ طلبی کے مطابق طاہر خورشید کو اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کاکہا گیا ۔

طاہر خورشید کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل نیب لاہور عثمان مجید کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا، طاہر خورشید کی رہائش گاہ ہاؤس نمبر 429 اسٹریٹ 7 بلاک اے ڈی ایچ اے لاہور اور پیپلز کالونی فیصل آباد کے ایڈریس پر کال اپ نوٹس بھیجا گیا۔

واضح رہےکہ طاہر خورشید 10 اگست 2021 کو بھی نیب لاہور میں آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں پیش ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer