مال روڈ (سٹی42) آج سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیاں عائد، پیٹرول نہیں ملے گا، ریسٹورنٹس میں کھانا بھی نہیں کھا سکیں گے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو شادی ہال اور شاپنگ مالز میں بھی داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بھی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا، پی آئی اے کی پروازوں پر ویکسینیٹڈ مسافر ہی سفر کر سکیں گے، بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا، پی آئی اے انتظامیہ نے ہدایات جاری کر دیں۔
دوسری جانب 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے بھی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا، اساتذہ سمیت عملے کا کوئی بھی فرد ویکسی نیشن کے بغیر سکول داخل نہیں ہو سکے گا، پابندیوں سے بچنے کیلئے شہریوں نے بڑی تعداد میں ویکسی نیشن سنٹرز کا رُخ کیا اور ویکسین لگوائی۔
محکمہ صحت کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسی نیشن کے ذریعے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، این سی او سی نے ویکسین کیلئے تاریخ مختص کردی، تمام سیکٹرز میں بغیرویکسی نیشن کسی فرد کوکوئی سہولت نہیں ملے گی، طلبا کی ویکسی نیشن کیلئے پہلی خوراک کی تاریخ 31اکتوبر مقرر، 18سال سے زائدعمرکے شہریوں کیلئے30نومبرتک ویکسی نیشن لازمی قراردیدی گئی۔