9 ڈی آئی جیز کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی

1 Oct, 2021 | 08:31 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (قیصر کھوکھر،علی ساہی) 9   ڈی آئی جیز کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری، ڈی آئی جی اختر حیات کی گریڈ 21 میں ترقی، ڈی آئی جی سلمان چودھری کو گریڈ 21 مل گیا۔

 ڈی آئی جی عبدالقادرقیوم، ڈی آئی جی مقصودالحسن، ڈی آئی جی اللہ بخش، ڈی آئی جی ڈاکٹرعثمان انور اور ڈی آئی جی ذوالفقارحمید کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی، ڈی آئی جی زعیم اقبال شیخ اور ڈی آئی جی وصال فخرسلطان کو گریڈ 21 مل گیا۔

وفاقی حکومت نے دو پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے، وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو مذکورہ پولیس افسران کو ریلیو کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا، ڈی پی او نارووال سید علی اکبر شاہ اورایس پی کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر کا تبادلہ کر دیا گیا ، ایس پی سید علی اکبر شاہ کا اسلام آباد پولیس تبادلہ کیا گیا جبکہ ایس پی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کو پنجاب سے موٹروے پولیس بھیج دیا گیا۔

مزیدخبریں