چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 82 ویں سالگرہ

1 Oct, 2020 | 11:59 PM

Malik Sultan Awan

مال روڈ (زین مدنی ) پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو سپرسٹار وحید مراد کے چاہنے والے آج ان کی بیاس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

2اکتوبر 1938کو پ یدا ہونے والے اداکار ، پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر وحید مراد نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ”ساتھی “ سے کیا۔ لباس، ہئیر سٹائل اور منفرد انداز لالی ووڈ میں وحید مراد جیسی مقبولیت کسی دوسرے ہیروکے حصے میں نہیں آئی۔ دل میرا دھڑکن تیری ، ہیرا اور پتھر ، ارمان ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، دیور بھابھی ، نصیب اپنا اپنا ، وحید مراد کی بہترین فلمیں ہیں۔ انہیں ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ اور نگارڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پچیس سال پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے وحید مراد 45برس کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

مزیدخبریں