(عابد چوہدری)شفیق آباد میں سعودی پلٹ شہری سے ایلیٹ کی یونیفارم میں ڈاکووں نے 18000ریال لوٹ لئے۔
پولیس یونیفارم کے بعد ایلیٹ یونیفارم میں ڈکیتی کی وارداتیں ہونے لگیں ۔ سعودی پلٹ شہری طاہر کے مطابق وہ ائیر پورٹ سے گھر جا رہا تھا کہ شفیق آباد کے علاقے نیازی شہید چوک میں ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر انہیں روک لیا۔ چاروں ڈاکو 18000 سعودی ریال اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔شفیق آباد پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر ڈاکووں کا سراغ نہیں مل سکا ۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے بھی گاڑیوں کے چالان کرنے کی حد تک محدود نکلے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے باوجود گاڑی کی ہی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔