(رجوان نقوی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران جولائی سے ستمبرتک 26ارب 35 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کرلیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جمع کئے گئے سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی ہیں- یکم جولائی سے تیس ستمبرتک 26ارب 35 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ہے-پی آراے حکام کے مطابق ستمبر کے دوران 8ارب 90کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ہے- ستمبرمیں گزشتہ مالی سال کی ماہوار ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 19فیصد زائد وصولی کی گئی ہے۔
دوسری جانب کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے ستمبر کی مجموعی کارکردگی رپورٹ جاری کردی, ستمبر کے دوران 81کروڑ58لاکھ 16ہزار روپے سے زائد مالیت کے کیسز کئے گئے۔ ایم سی سی انفورسمنٹ نے اینٹی سمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران ستمبر میں 20سمگل شدہ گاڑیاں,2ہزار 8سو 69کلوگرام سمگل شدہ کپڑا,21ہزار کلوگرام بیٹل نٹس اور ٹائر ٹیوبز کی بھاری کھیپ ضبط کی ۔ ستمبر میں غیر ملکی ڈیزل,آٹوپارٹس,سگریٹس,ادویات,کراکری سمیت دیگر سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق ستمبر کے دوران 81کروڑ58لاکھ 16ہزار روپے سے زائد مالیت کے کیسز کئے گئےہیں۔ کلکٹر کسٹمزباسط مقصود عباسی کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر عامر متین کی سربراہی میں کارروائیاں کی گئیں۔ سمگل شدہ سامان کی روک تھام کیلئے کارروائی کرنے والی ٹیم میں اسسٹنٹ کلکٹر علی توقیر,سپرنٹنڈنٹ فیض الرحمن ,انسپکٹر عبدالحمید بھٹی,منصورالہی,عبدالغفار,راؤوقار,انسپکٹر اصغر پوریوال,معظم خان,عبدالرحمن بٹ شامل تھے۔