(زین مدنی حسینی) شہرلاہور کے سینما گھروں میں پہلی کورین فلم ریلیزکردی گئی، کورونا لاک ڈاؤن کے بعد تک تاحال کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں ہوئی البتہ اب کورین فلموں کی نمائش بھی شروع ہوگئی ہے۔
فلمی شائقین کے لئے اچھی خبریہ ہے کہ اب لاہور کے سینما گھروں میں کورین فلم کی نمائش بھی شروع کر دی گئی۔معروف پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے سفر پر بنائی گئی فلم" بریک دا سائلنس" سینما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے جو کورین فلم انڈسٹری کی کامیاب فلم ہے اور اب یہ لاہوریے بھی دیکھ سکیں گے۔
کورونا لاک ڈاؤن چھ ماہ رہا اور سینما گھر بند رہے، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اب تک سینما گھروں میں فلموں کی نمائش کی اجازت کے بعد اب تک کوئی بھی پاکستانی فلم نمائش کیلئے پیش نہیں کی جاسکی۔