ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ پر نئی پابندی عائد

 اساتذہ پر نئی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (جنید ریاض) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پرپابندی عائد کردی۔

سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیوں، باہمی تبادلوں، بیواؤں اور انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے2008-2009 پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والے کمپیوٹر ٹیچرز کو مستقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی، مراسلے کے ذریعے 5 ہزار سے زائد کمپیوٹر ٹیچرز کو فائدہ پہنچے گا۔

 پیکٹ پنجاب کے صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ مستقلی کا مسئلہ حل کرنے پر سکول ایجوکیشن کے شکر گزار ہیں، سپریم کورٹ پہلے ہی ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی تھی، سکول ایجوکیشن نے صرف کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا لیٹر جاری کیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی گریڈ 16 میں پروموشن کے لئے فائلیں طلب کرلیں، ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو دستیاب سیٹوں کی تعداد پر50 فیصد پرموشن دی جائے گی، جبکہ دیگر 50 فیصد پر پبلک سروس کے ذریعے بھرتی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کرالی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ریٹائرڈ اساتذہ کو مرحلہ وار ادائیگیاں کردی جائیں گی۔

صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر اشفاق یونس کا کہنا ہے کہ 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرواناسی ای او ایجوکیشن کا احسن اقدام ہے۔

ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اللہ رکھا کا کہنا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کو ان سروس پرموشن دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer