سٹی 42 :بالی وڈ کے مشہور فلمساز اور اداکار ارباز خان کی جانب سےسوشل میڈیا کے کچھ جانے پہچانے اور انجان صارفین کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے ۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ دائر کرنے کی خاص وجہ اداکار شوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک تھی،جب سوشل میڈیا صارفین نے ارباز خان کو نشانہ پر رکھتے ہوئے مختلف پوسٹس اور ویڈیوز پر لاکھوں کی تعداد میں تبصرے کر کے دیشاء سالین اور شوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا قصوروار ٹھرایا جس پر ارباز خان نے کچھ مخصوص لوگوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
صارفین کی جانب سے ارباز خان اوران کے خاندان کو پبلک میٹنگز اور مین سٹریم میڈیا ، فیس بک ، ٹویٹر ، یوٹیوب اور انسٹا گرام پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ارباز خان کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے ۔
یاد رہے سال کے آغاز میں فلمساز اور دبنگ فلم کے ڈائریکٹرآبیناو کاشیاب بھی انھیں مشکلات میں مبتلا تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ارباز خان اور ان کے خاندان نے میرا کیرئیر تباہ کر دیا ہے اورخان خاندان کی جانب سے انھیں بے شمار غیر اخلا قی رویوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔جس سے ان کو ذہنی طور پر کافی دھچکے لگےہیں ۔
فلمساز کاشاب ، شوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اپنے ذاتی تجربات شئیر کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ شوشانت کی موت نے ان کی زندگی میں نئی مشکلات کا ا٘ضافہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کے آغاز پر بالی وڈ کے34 سالہ اداکار شوشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی جس نے بے شمار سوالات کو جنم دیا ،تاحال انڈین پولیس شوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے مرکزی مجرم کو پکڑنے میں ناکام ہے جبکہ ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی پولیس کی حراست میں ہیں۔