ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائنسدانوں نے چاند کے بارے حیران کن سراغ لگا لیا

سائنسدانوں نے چاند کے بارے حیران کن سراغ لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : اسلامی اور تاریخی کتب میں ذکر ہے اور مسلمانوں کا ایمان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے چاند کو انگلی کے اشارے سے دو ٹکڑے کیا تھا۔ اب سائنسدانوں نے بھی چاند میں حیران کن طور پر ایک گہری دراڑ کا سراغ لگا لیا ہے جو بتدریج بڑی ہوتی جا رہی ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق چاند کی سطح میں اس دراڑ کی دریافت سمتھ سونین انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح پر یہ پراسرار دراڑ ممکنہ طور پر زلزلے کے ایک طاقتور جھٹکے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5تھی۔ اتنی شدت کا زلزلہ زمین پر عمارتوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو زمین بوس کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ناسا کے سائنسدانوں نے دریافت کیا تھا کہ چاند کی سطح پر دراڑیں پڑتی رہتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ ناسا کی طرف سے چاند کی سطح کی 12ہزار سے زائد تصاویر جاری کی گئی تھیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ چاند کی سطح پر دراڑیں پڑنا معمول کی بات ہے۔ تاہم ناساکے ماہرین کے مطابق یہ دراڑیں چاند کی سطح کے اندرونی دباؤ کی وجہ سے پڑتی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer