ان دیکھی محبت کا بھیانک انجام

1 Oct, 2020 | 01:01 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :آج کل کے تیز ترین دور میں انسان آرڈر کچھ کرتا ہے اور ڈیلیور کچھ اور ہوتا ہے،ایسا ہی ایک محبت کی شادی کرنیوالے شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

انڈونیشیاء میں ایک لڑکے لڑکی نے محبت کی شادی کر لی لیکن شادی کے دوسرے دن ہی لڑکی کی ایسی حقیقت سامنے آئی کہ لڑکے کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا اور اس نے فوراً اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے ڈالی۔

نجی ویب سائٹ پر شئیر کی گئی سٹوری کے مطابق اس لڑکے نام موہ اور لڑکی کا نام میتا تھا جو انٹرنیٹ پر ایک دوسرے سے ملنے اور مہینوں ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ بالآخر موہ نے میتا کو شادی کی پیشکش کر دی اور میتا بھی گویا اسی کے انتظار میں تھی، چنانچہ اس نے بھی فوراً ہاں کہہ دی اور دونوں نے گھر والوں کی موجودگی میں شادی کر لی۔ شادی کی رات جب موہ اپنی دلہن کے پاس گیا تو اس نے اسے دور رہنے کا کہہ دیا۔

موہ نے سمجھا کہ شاید اس کی دلہن نروس ہے چنانچہ اس نے نظرانداز کر دیا۔ اگلی رات جب پھر دلہن نے اسے قریب آنے سے روک دیا تو اسے شک گزرا اور جب اس نے کچھ کریدا تو پتا چلا کہ اس کی دلہن لڑکی نہیں بلکہ حقیقت میں لڑکا ہے۔

  
یہ حقیقت سامنے آنے پر موہ شدید مشتعل ہو گیا اور اس نے پولیس کو فون کر دیا مگر دلہن کے روپ میں موجود لڑکا وہاں سے بھاگ گیا۔ دو روز کی تگ و دو کے بعد پولیس اس لڑکے کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس کے مطابق اس 25سالہ ملزم کا اصل نام ایڈی تھا جس نے دھوکے سے موہ کے ساتھ شادی کی۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ایڈی نے یہ قبیح حرکت کیوں کی۔پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں