مریم نواز کا عدالتی ریمارکس پر تبصرہ

1 Oct, 2020 | 12:07 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا کہ آج میری نظروں سے وہ ریمارکس گزرے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایک ملزم یاپھر مجرم باہر بیٹھ کر ہنستاہو گا کہ میں سارے نظام کو بیوقوف بنا کر چلا گیا ، مجھے تو ایک لمحے کیلئے بالکل ایسا لگا کہ یہ مشرف کی بات کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ جس انسان کو بیماری کی وجہ سے حکومت اور عدالتوں نے خود باہر بھیجا آج اسے مجرم اور مفرور قرار دیا جارہاہے ،لیکن مشرف کو بھی سامنے رکھنا چاہیے ، اگر صحیح معنوں میں اس نظام ، آئین اور قانون کا مذاق اڑا کر کوئی پاکستان سے فرار ہواہے تواس کا نام مشرف ہے ۔


لاہور میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریر سے عدلیہ، میڈیا، ن لیگ اور عوام کے موقف کو تقویت ملی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریرکے بعد اظہار کی جو آزادی حاصل ہوئی ہے اس کاکریڈٹ نواز شریف کو جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتاکسی اور کے نام سے ہے اور کٹھ پتلی نظام مزیدکٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ شہباز شریف نے بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ذاتی مشکلات کے باوجود واضح کردیاہے کہ ان کے قائد نوازشریف ہیں، شہبازشریف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔

 یاد رہے احتساب عدالت نےجوہرٹائون میں غیر قانونی پلاٹ کےریفرنس کی سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے لیےضابطے کی کارروائی شروع جبکہ عدالت نےرمضان شوگرمل کیس کی سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں جوہرٹاون میں میاں نوازشریف کی طرف سےمبینہ طور پر 4 کنال اراضی آلاٹ کرنےکےکیس کی سماعت ہوئی،میرشکیل الرحمان کوجیل سےعدالت پیش کیا گیا،عدالت میں میاں نواز شریف کے وارنٹ پیش کیے گیےاور بتایا کہ میاں نواز شریف کو وارنٹ وصول ہو گئےہیں،عدالت نےمیاں نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے لیے ضابطےکی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئےسماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں