ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سڑکوں پر گرین بیلٹس ایریاز بڑھانے کا فیصلہ

لاہور کی سڑکوں پر گرین بیلٹس ایریاز بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (درنایاب) پی ایچ اے کا بیوٹیفکیشن آف لاہور کے حوالے سے اجلاس، ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے جاری کاموں کا جائزہ لیا، افسران کو دفتروں میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ 

بیوٹیفکیشن آف لاہور کے حوالے سے ہونے والے اجلاس صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی, اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے طارق محمود بخاری اور تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کو تمام ڈائریکٹرز نے گزشتہ اور حالیہ کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر لاہور کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے حوالے سے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے لاہور کو پنجاب کے دیگر شہروں کیلئے رول ماڈل بن کر کام کرنا ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ تمام ہارٹیکلچر کے افسران فیلڈ میں نکل کر کام کو سرانجام دیں، شہر بھر کی شاہراہوں پر بننے والی گرین بیلٹس میں مزید اضافہ کیا جائے گا, شاہراہوں پر موجود گرین بیلٹس کی مزید خوبصورتی اور ان کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس یونٹی عامر رفیق قریشی نے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ اے کرائے کی عدم ادائیگی کو جواز بناکر سرکاری عمارتوں میں بنے ریسٹورنٹس کو زبردستی خالی کرا رہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ کورونا کے باعث کرائے کی عدم ادائیگی پر کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

لاہور ریسٹورنٹس یونٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ پی ایچ اے نے ریسٹورنٹس زبردستی بند کرانے اور میرٹ پر کنٹریکٹ رینیو کرانے کاسلسلہ بند نہ کیا تو دودن بعد ریسٹورنٹس کے ہزاروں ورکرز اور مالکان سڑکوں پر ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer