عمان کو پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ کے ہاتھوں 0-7 سے شکست

1 Oct, 2019 | 09:36 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان ہاکی ٹیم کو سات صفر سے شکست دیکر چار میچز کی سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔         

نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو پر کھیلے جانے والے میچ میں قومی ڈویلمپنٹ سکواڈ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میدان میں چھائی رہی اور سات صفر سے عمان کو شکست دی۔ رانا عبدالوحید نے عمان کے خلاف پہلے گول کرکے ٹیم کا مورال اپ کیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھی رانا عبدالوحید اور رضوان علی نے ایک ایک گول کیا۔

 تیسرے کوارٹر میں امجد علی خان اور رانا سہیل نے ایک ایک گول جبکہ چوتھے ہاف میں رانا عبدالوحید اور حماد انجم نے ایک ایک گول کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رانا عبدالوحید نے سب سے زیادہ تین گول کیے۔

مزیدخبریں