( سٹی 42 ) پیر بن کر نازیبا حرکات کرنیوالا بہروپیا عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔
شاہدرہ کے علاقے میں جعلی پیر عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ جعلی پیر وارث ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے جو بیگم کوٹ میں فاروق کے گھر پیر بن کر رہائش پذیرتھا۔ شورمچانے پر محلہ داروں نے جعلی پیر کو پکڑ کر خوب دُرگت بنائی، مکینوں ںے جعلی پیر کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے بھگا دیا۔