ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی بیوروکریٹس پر نوازشات

پنجاب حکومت کی بیوروکریٹس پر نوازشات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پنجاب حکومت کی بیوروکریٹس پر نوازشات بڑھنے لگیں، ڈیڑھ گنا ایگزیکٹیو الاؤنس کے بعد اب پراجیکٹ الاؤنس بھی ایک لاکھ تا ساڑھے تین تک الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی، پراجیکٹ الاؤنس سرکاری کمپنی اور یونٹس میں کام کرنے والے افسران کو ملے گا۔    

پنجاب کی کیبنٹ کمیٹی نے بیوروکریٹس کو ماہانہ ایک لاکھ تا ساڑھے تین لاکھ تک الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ منٹس آف میٹنگ کے مطابق یہ پراجیکٹ الاؤنس کمپنیز، بورڈز اتھارٹیز اور پروجیکٹس میں کام کرنے والے افسران کو ملے گا۔ پنجاب کے یونٹس خودمختار ادارے کمیشنز فاؤنڈیشنز میں کام کرنے والے افسران کو الاؤنس سے نوازا جائے گا۔

گریڈ 16 کے افسرا کو 50 سے 75 ہزار گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ تا ڈیڑھ لاکھ گریڈ 19 کے افسران کو ڈیڑھ تا 2 لاکھ الاؤنس کی مد میں دیئے جائیں گے۔ گریڈ 20 کے افسران کو 2 سے اڑھائی لاکھ اور گریڈ 21 کے افسران کو اڑھائی تا 3 لاکھ جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 3 سے ساڑھے تین لاکھ تک الاؤنس کی مد میں دیئے جائیں گے۔ نئے الاؤنس کا نام پنجاب حکومت نیو پبلک مینجمنٹ الاؤنس رکھا گیا ہے۔