ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چڑیا گھر کی سیر کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور چڑیا گھر کی سیر کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) وفاقی حکومت نے چڑیا گھر کے لئے دو ہاتھی منگوانے کی اجازت دے دی، وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں محمد فواد مغل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اپنا جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گیا کہ لاہور چڑیا گھر کے لئے دو ہاتھی جنوبی افریقہ کے ملک نیمیبیا سے منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہاتھیوں کو منگوانےکی اجازت کے حوالے سے ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔

وفاقی حکومت نے ہاتھی منگوانے کے لیے کنٹریکٹر کمپنی کو امپورٹ فیس سٹیٹ بینک میں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ چڑیا گھرمیں سوزی ہتھنی کو ہلاک ہوئے تقریبا دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے، سوزی کے بعد چڑیا گھر ہاتھی جیسے شاہکار سے محروم ہے۔

استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو لاہور چڑیا گھر کے لئے جلد از جلد ہاتھی کی خریداری کا حکم دے۔