پنجاب فوڈ اتھارٹی  کا کریک ڈاؤن، 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس برآمد

1 Oct, 2019 | 05:09 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیرون ممالک سے اسمگل شدہ اور ممنوعہ گٹکا کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس برآمد کر لیے۔    

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبےبھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیرون ممالک سے اسمگل شدہ اور ممنوعہ گٹکا کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس برآمد کرلیے، لاہورزون سے 1 لاکھ 67 ہزار  143گٹکا پیکٹس برآمد کیے گئے۔

گٹکا پیکٹس مختلف پان شاپس،کریانہ سٹورز اور گوداموں میں چھپائے گئے تھے، ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی قانون کے تحت صوبہ بھر میں ہر قسم کے گٹکا کی فروخت پرمکمل پابندی عائد ہے، سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی اوربار بارگٹکا فروخت کرنیوالے دکانداروں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق گٹکا خاموش زہرِ قاتل ہے جو منہ کے کینسر سمیت متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے، نوجوان نسل کومضر صحت گٹکا کے استعمال سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔      

مزیدخبریں