راؤدلشاد: ریونیوخسارے نے لاری اڈا انتظامیہ کی کارکردگی عیاں کردی کمشنر لاہوروایڈمنسٹریٹرآصف بلال لودھی کے احکامات کے باوجود لاڑی اڈا کی تزین و آرائش کا کام بھی مکمل نہ ہو سکا، لاری اڈوں سے2 کروڑ 50 لاکھ خسارے پر ایڈ منسٹریٹر لاری اڈا سے جواب طلب۔
تفصیلات کے مطابق شہر کےلاری اڈوں سےرواں مالی سال کی پہلی سیہ ماہی ریونیو ٹارگٹ 2کروڑ 50 لاکھ خصارے کا سامنا رہا، لاری اڈا انتظامیہ رواں مالی سال کے دوران ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام رہی توچیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری نے ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا سے جواب طلب کرلیا۔
ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ کو ریونیو ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر دو روز میں تحریری طور پر جواب دینا ہوگا، شہر کے چار لاری اڈوں سے سالانہ 85 کروڑ ریونیو ٹارگٹ رواں مالی کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا پہلی سیہ ماہی میں 14 کروڑ 16 لاکھ کے ریونیو ٹارگٹ میں 11 کروڑ 63 لاکھ ہی جمع ہوسکے۔
شہر کے چار لاری اڈوں کے 48 ٹھیکوں کی نیلامی کا عمل بھی مکمل نہیں ہوسکا۔