لاہوریوں کیلئے بری خبر، ایل ٹی سی کے 3 اربن روٹس بند

1 Oct, 2019 | 01:28 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم ) لاہوریوں کیلئے بُری خبر ،شہر میں ایل ٹی سی کے مزید 3 اربن روٹس بند کردیئے گئے، اربن روٹس پر بسوں کی تعداد صرف 65 رہ گئی ۔

ایل ٹی سی کی جانب سے شہر میں جدید سفری سہولیات کے دعوے دھرے رہ گئے ، ایل ٹی سی  نے شہر میں مزید تین اربن روٹس بند کر دیئے، ذرائع کےمطابق پہلے19 روٹس میں سے 16 روٹس بندکیے گئے اور 285 مسافر بسیں ناکارہ ہو گئی تھیں،19 روٹس میں سے 8 اربن ، 8 سب اربن روٹس بند اور 3 اربن روٹس آپریشنل ہیں ،چند برس قبل ان اربن روٹس پر مسافر بسوں کی تعداد 350 تھی۔

ذرائع کے مطابق اب 3 اربن روٹس پر صرف 65 کھٹارہ مسافر بسیں رہ گئی ہیں ، بند ہونیوالے اربن روٹس میں سےبی 8جنرل بس سٹینڈ تا ائیرپورٹ ،بی12 اے جنرل بس اسٹینڈ تا آراے بازار ، بی19نیازی چوک تا گرین ٹاؤن شامل ہیں، 3اربن روٹس بند ہونےسےمسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔

ترجمان ایل ٹی سی کاکہناہےکہ ان تینوں روٹس پرنئی بسیں لانےکیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات کیےجارہےہیں۔

مزیدخبریں