(علی ساہی) شہر کے بڑے ہوٹلز، کیفیز اور کلبوں میں ملکی و غیر ملکی شراب کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کا فیصلہ، ڈی جی ایکسائز کے حکم پر 200 بڑے ہوٹلز، کیفیز اور کلبوں کی انتظامیہ کو وارننگ نوٹسز بھجوا دیئے گئے۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیرقانونی شراب کی خرید و فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا، بڑے ہوٹلز، کیفیز اور کلبوں میں شراب کی خرید و فروخت روکنے کے لیے ڈی جی ایکسائز زاہد حسین نے کارروائیوں کا حکم دے دیا، ای ٹی او ایکسائز نے شہر کے200 بڑے ہوٹلز، کیفیز اور کلبز کو وارننگ نوٹسز جاری کردیئے ہیں، جبکہ غیرقانونی شراب کی فروخت روکنےکیلئے انسپکٹرزپرمشتمل خصو صی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس کے شراب فروخت کرنا غیر قانونی اور خریداری کے لیے پرمٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے، جبکہ شہر میں صرف 4 لائسنس ہولڈرز ہیں جوکہ ایکسائز کے قوانین کے تحت خرید و فروخت کرتے ہیں، نوٹسز کے ساتھ ہوٹلز انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ شراب کی غیرقانونی فروخت پر 5 سال تک سزادی جاسکتی ہے۔