پاکستانیوں کیلئے اپنی سواری خریدنا مزید مشکل ہوگیا

1 Oct, 2019 | 12:42 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر، اب متوسط طبقے کیلئے اپنی سواری لینا مزید مشکل ہوگیا، سوزوکی کمپنی نے آلٹو کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

پاک سوزوکی موٹرز نے 660 سی سی آلٹو کی قیمت میں اضافہ کر دیا، سوزوکی آلٹو وی ایکس آر 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 13 لاکھ 8 ہزار کی ہو گئی، سوزوکی آلٹو اے جی ایس90 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 18 ہزار روپے کی ہو گئی۔

انجمن تاجران کار ڈیلرزایسوسی ایشن جیل روڈ کے چئیرمین چودھری ادریس کا کہنا ہےکہ کام پہلے ہی نہیں اور ایسے میں مقامی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کاروبار تباہ ہوجائے گا۔

انکا کہنا ہے کہ مقامی کار ساز کمپنیاں من مانی کرتے ہوئے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں، مقامی کارسازکمپنیاں ڈالر کی قیمت کو جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں جبکہ اس وقت ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں