عمراسلم: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ برادران کی احتساب عدالت پیشی، خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبہ میں نا کام ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیراگون سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت پیش ہوئے، عدالت میں خواجہ سعد رفیق کے وکیل امجد پرویز کے ہائی کورٹ مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت تھوری دیر کے لیے روک دی۔ عدالت نے کہا کہ امجد پرویز کو کہا جائے کہ جب بھی فارغ ہوں عدالت میں آئیں بحث آج ہی ہونی ہے اورآج ہی فیصلہ ہونا ہے جس پر سماعت روک دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے پہلے تک عمران خان کے پاس وقت ہے۔
خواجہ برادران سے اظہار یکجہتی کےسلسلے میں لیگی کارکنان بھی احتساب عدالت کےباہر پہنچے، خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک کنٹینرز لگا کر سڑک کو بلاک جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔