ہیلمٹ کا قانون صرف شہریوں کیلئے ، باقیوں کو کھلی چھٹی مل گئی

1 Oct, 2018 | 05:45 PM

Sughra Afzal

(ابوبکر ارشد) ہیلمٹ کا قانون صرف شہریوں کیلئے، پولیس کو کھلی چھٹی مل گئی۔ پنجاب پولیس کے جوان بغیر ہیلمٹ سڑکوں پر موٹرسائیکلیں دوڑانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی نہ صرف شہریوں بلکہ قانون کے محافظوں کے لیے بھی ہے، مگر مجال ہے جو قانون کے پاسدار ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ عدالتی احکامات کے باوجود لاہور کی مختلف شاہراہوں پر قانون کے رکھوالےبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلیں چلا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام کے ہزاروں کے چالان کیے جاتے ہیں پھر پولیس اس قانون سے بالاتر کیوں ہے؟؟۔

مزیدخبریں