’’عمران خان کےکھوکھلے دعووں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے‘‘

1 Oct, 2018 | 05:00 PM

Shazia Bashir

 عمراسلم: اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگئی۔

مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کھوکھلے دعووں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔

حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کے دلوں سےمیاں نوازشریف کی محبت کوکوئی نہیں نکال سکتا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف جگ لیگی رہنماوں کوہدایت کی کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے دن رات کام کریں جبکہ اہلیان لاہور چودہ اکتوبر مو ایک دفعہ پھر بتائیں گئے کہ یہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔

 اجلاس میں ایم این اے علی پرویزملک، ملک ریاض مرزا جاوید، باواخترعلی، اظہر فاروقی احمد سلیم بٹ، سید توصیف شاہ میاں احد، چودھری فیض رسول سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں