’’سابق حکمرانوں کے کرپشن زدہ منصوبے سے پنجاب کنگال ہو گیا‘‘

1 Oct, 2018 | 04:13 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی کیمپ آفس میں کھلی کچہری ان کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی غلط  پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ  اللہ تعالی نے ہمیں عوام کی خدمت کا جوموقع دیا ہے اسے ضائع نہیں کریں گے۔

صوبائی وزیر نے تین گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے، بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں خواتین کی بھی بڑی تعداد اپنے مسائل لے کر پہنچی۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے۔ عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھیں۔ اپنے مسائل کے حل کے لئے دفاتر میں آنے والوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے میرٹ کو پامال کیا، 56 کمپنیاں بنا کر اپنے منظور نظر افراد کو نوازا۔ سابق حکمرانوں کے کرپشن زدہ منصوبے سے پنجاب کنگال ہوا ہے اورانکی غلط ترجیحات نے عوام کو مسائل کے چنگل میں پھنسایا ہے۔

مزیدخبریں