چوہدری محمد سرور کی سینیٹ میں خالی نشست پر جوڑ توڑ جاری

1 Oct, 2018 | 04:10 PM

(قذافی بٹ) چوہدری محمد سرور کی سینیٹ میں خالی نشست پر جوڑ توڑ جاری، انتخابی معرکے کو صرف 2 دن باقی رہ گئے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور کی پنجاب سے خالی کردہ نشست پر الیکشن 3 اکتوبر کو ہوگا۔ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر وسیم شہزاد جبکہ (ن) لیگ کی جانب سے خواجہ احمد حسان امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر شہزاد وسیم نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں اور انہوں نے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

 سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا ہے ، پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کل شام سات بجے ہوگا۔اجلاس میں شہزاد وسیم کے لیے لابنگ، اتحادیوں سے رابطے، حاضری یقینی بنانے اور ووٹنگ کے طریقہ کار کو طے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے امیدوار وسیم شہزاد کو سینیٹ الیکشن میں پنجاب اسمبلی سے 188 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے 176 ارکان اسمبلی، مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان وسیم شہزاد کو ووٹ دیں گے۔

 لابنگ کے بعد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو پنجاب اسمبلی کے دو آزاد ارکان کی بھی حاصل ہوگئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 176 اور پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے۔

مزیدخبریں