(فخرامام) آسٹریلوی ہائی کمشنر کے تعاون اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کی پہلی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے قیام کا اعلان کیا گیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پہلی پاکستان بینائی سے محروم خواتین کو کرکٹ کے کھیل میں سپورٹ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وی او پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کی پہلی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے قیام کا اعلان کیاگیا، کنیئر ڈکالج لاہور میں ہونے والی چھ روزہ ٹریننگ کیمپ کے آخری روز آسٹریلوی ہائی کمشنر کے تعاون اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کی پہلی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے قیام کا اعلان کیا گیا جس میں پچیس کھلاڑی کی فہرست جاری کر دی گئی، جن میں سے پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،پاکستان وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال جنوری میں نیپال کے خلاف پہلی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی بلائند وومن کرکٹ ٹیم کے قیام پر خوشی ہے،جبکہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں ممالک میں کرکٹ کا جنون پایا جاتا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں بینائی سے محروم خواتین کو کرکٹ کے کھیل میں سپورٹ کر رہے ہیں،بلائنڈ وومن کرکٹ ٹیم کی کھیلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پہلی کرکٹ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں جبکہ جیت کے لیے پر عزم ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء اور بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو شیلڈز دی گئی، تقریب میں چئیرمین بلائند کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ، پرنسپل ایچیسن کالج،،ڈی جی سپیشل ایجوکیشن افشاں کرن امتیاز، ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ سمیت دیگر نے شرکت کی۔