وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

1 Oct, 2018 | 03:08 PM

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم عمران خان نے ارشد داد کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کو برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے ارشد داد کو سیکرٹری جنرل بنانے کا فیصلہ کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارشد داد کی بطور جنرل سیکرٹری تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد داد اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزیدخبریں