ن لیگ کے  امیدوار نے عبدالعلیم خان کی کامیابی چیلنچ کر دی

1 Oct, 2018 | 02:38 PM

M .SAJID .KHAN

 (ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم کی نا اہلی کے لیے انتخابی عذرداری پر سماعت ، الیکشن ٹربیونل نے عبدالعلیم خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ناکام امیدوا ر ن لیگ احسن شرافت کی درخواست پر سماعت کی ،  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عبدالعلیم خان نے الیکشن لڑتے وقت گوشواروں میں تمام اثاثے ظاہر نہیں کیے، وہ اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے 93لاکھ کے نادہندہ ہیں ،  انکے خلاف ایف آئی اے میں انکوائری زیر سماعت ہے ، انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل رہا ، عبدالعلیم خان کی آمدن میں گزشتہ سال چار سو ملین کا اضافہ ہوا۔

 درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن ٹربیونل نے عبدالعلیم خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قرار دیا اور اس حلقےسے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں