لاہور بورڈ نے ایف اے کے غریب طالبعلم کے ساتھ ناانصافی کی انتہا کردی

1 Oct, 2018 | 02:08 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف) ایف اے کے امتحان میں سب سے زیادہ 995 نمبرز حاصل کرنےوالے طالبعلم نے پوزیشن ہولڈر قرار نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو پوزیشن ہولڈرز کی فہرست 3 اکتوبر کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے طالبعلم خان زمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے محمد اکرم جاوید اور ملک افضل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ طالبعلم نے 2018 کے ایف اے کے امتحان میں سب سے زیادہ 995 نمبرز حاصل کیے۔ لاہور بورڈ انتظامیہ نے درخواست گزار کو نظرانداز کرکے کم نمبرز 954 والے طالبعلم عثمان غنی کو پہلی پوزیشن دے دی۔ طالبعلم خان زمان کو  41 نمبرز زیادہ لینے کے باوجود  پہلی پوزیشن سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایک سال امتحان نہ دینے کو جواز بنا کر پہلی پوزیشن نہیں دی گئی۔ درخواستگزار کا والد گدھا گاڑی چلاتا ہے۔ والد کے بیمار ہونے پر 2016 میں امتحان نہ دے سکا۔

وکلاءنے عدالت  سے استدعا کی کہ  درخواستگزار کو سب سے زیادہ نمبرز کے باعث پہلا پوزیشن ہولڈر قرار دینے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے پوزیشن ہولڈر طلبا کی فہرست ہی نہیں لگائی۔ پوزیشن ہولڈرز کی فہرست لگا کر 3 اکتوبر کو درخواست پر مزید دلائل دیں۔

مزیدخبریں