ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پمسیٹ  یونیورسٹی  کےطلبہ  نے انصاف  کیلئےہائیکورٹ  سے رجوع  کر لیا

پمسیٹ  یونیورسٹی  کےطلبہ  نے انصاف  کیلئےہائیکورٹ  سے رجوع  کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں پمسیٹ  یو نیورسٹی کے طلبہ کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ، تین رکنی فل بینچ نے سپریم کورٹ کے نوٹس لینے پر سماعت بغیر کارروائی 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نےمحمد عمیر عاشق کی درخواستوں پر سماعت کی ، پمسیٹ کےطلبہ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل نےبتایا کہ سپریم کورٹ نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے معاملہ پر نوٹس لے لیا ، جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھنا ہےکہ پہ پمسیٹ کے طلبہ کی ڈگریوں کی قانونی حیثیت کیا ہے ، عدالت کے روبرو مذکورہ یونیورسٹی کے رجسٹرار اور ایچ ای سی کے رجسٹرار پیش نہ ہوئے، عدالت نے رجسٹرار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

لیگل ایڈوائزر ایچ ای سی کا کہناتھا کہ ایچ ای سی کو براہ راست کسی یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں ،  عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے پمسیٹ کو لاہور میں کیمپس کھولنے کی اجازت دی ،  تاہم عدالت نے سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے باعث سماعت ملتوی کردی ، جبکہ طلبہ نے ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer