’’چین کی تیز رفتار ترقی وخوشحالی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے‘‘

1 Oct, 2018 | 12:51 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42) وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی لاج رکھیں گے۔ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، مستقبل میں دونوں ممالک میں مزید مضبوط و مستحکم تعلقات استوار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی فلاحی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کی لاج رکھیں گے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے جلد شکایات سیل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ایجنڈا 22 کروڑ عوام کا معیار زندگی بلند کرے گا۔

 دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے چین کے قومی دن پر  اپنے خصوصی پیغام میں کہا  کہ چینی قوم نےغربت اور بے روزگاری کے خلاف کامیاب جدوجہد کی، چین کی تیز رفتار ترقی وخوشحالی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے۔ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔مستقبل میں دونوں ممالک میں مزید مضبوط و مستحکم تعلقات استوار ہوں گے۔

مزیدخبریں