شیخ رشید نے نئی نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کر دیا

1 Oct, 2018 | 12:09 PM

Sughra Afzal

(سعید احمد) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کے میدان میں انڈیا کو شکست دینے کے لیے پاکستان ریلوے کو مضبوط کریں گے، سردیوں سے قبل وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم کے ساتھ ٹرینوں میں دھند کا جدید نظام لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد تک نئی نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کم عرصے میں نئی ٹرین کے آغاز   میں ورکرز کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم کے 100 دنوں کے ٹارگٹ میں دس نئی ٹرینیں چلائیں گے۔ آج کی ٹرین بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 16 اکتوبر کو سکھر سے مونجوداڑو اور روہی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے سی پیک منصوبے کی بیک بون ہے۔ مسافر ٹرینوں کی بحالی اور خسارے سے نکالنے کے بعد فریٹ کی طرف آئیں گے۔ فریٹ ٹرینوں کو 12 سے 15 تک بڑھائیں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ریلوے کے تمام ملازمین کا ایک ایک گریڈ بڑھانے کی درخواست کی ہے جبکہ انڈرکیپیسٹی اکانومی ٹرین کی ٹکٹ کم کرنا بھی زیر غور ہے۔ریلوے کو ترقی دے کر بھارت کو شکست دیں گے۔

مزیدخبریں