آفیسرکومحکمہ زراعت میں عہدہ نہ دینےکامعاملہ، چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری

1 Oct, 2018 | 11:47 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) آفیسرکومحکمہ زراعت میں عہدہ نہ دینےکامعاملہ، چیف سیکرٹری پنجاب کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں محکمہ زراعت کے آفیسر کو عہدہ نہ دینے پر کیس کی سماعت ہو ئی، جسٹس علی باقرنجفی نے انتظارالحسن کی درخواست پرسماعت کی،درخوستگزار نے موقف  اختیار کیا کہ محکمہ زراعت میں ریسرچ  کے عہدہ کے لئے درخواست دی گئی تھی،عدالت نے بھی حکم دیا تھا کہ آفیسر کو عہدہ دیا جائے، محکمہ زراعت  کے چیف سیکرٹری نے عدالتی حکم کو نظر اندازکیا،شنوائی نہ ہونےپرلاہورہائیکورٹ سے رجو ع کیا گیا۔

درخواستگزر کا مزید کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری  اکبر درانی کے خلاف عدالتی حکم کو نہ ماننے پر کارروائی کی جائے، جس پر ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ 

مزیدخبریں