شہود علوی بہترین اداکار کے ایوارڈ کیلئے نامزد

1 Oct, 2018 | 10:40 AM

Sughra Afzal

 (زین مدنی ) معروف اداکار شہود علوی کو بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لئے نامزد کر دیاگیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ورلڈ پیس فورم کے زیر اہتمام ہونے والے 2018ء ایوارڈ شو میں اداکار شہود علوی کو بہترین اداکار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جبکہ فلمسٹار ثناء کو بہترین اداکارہ اور قوی خان کو بہترین سپورٹنگ رول کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

 توقع کی جارہی ہے کہ اداکارہ ثناء اور شہود علوی بہترین اداکار و اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں