( توقیر احمد) شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا, شہر میں مرغی کے گوشت کی قمیتوں میں اضافہ فی کلو گوشت 186 روپے میں فروخت ہو نے لگا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا طوفان ایک بار پھر عوام کے اوپر گرا دیا گیا ہے، برائلر کی قیمتیں گزشتہ روز سے پڑھتی چلی جارہی ہیں اشیائے خوردونوش میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے مرغی کے گوشت میں 18 روپے کا اضافہ جو کہ عوام کے لئے کسی طوفان سے کم نہیں، نئی قمیت 186 روپے اور زندہ برائلر کی قمیت 128 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ مرغی کے گوشت میں اگر کمی آتی ہے تو وہ دو روپے کی، جبکہ اضافہ 18، 20 روپے کا کیا جاتا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی قمیت کو کم کیا جائے تاکہ متوسط طبقہ آسانی سے خرید سکے۔