درنایاب : پی ایچ اے نے دیوالی پر لاہور کے مندروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ۔
شری کرشنا مندر، والمیکی مندر اور جین مندر کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا، ڈی جی محمد طاہر وٹو کے حکم پر شعبہ انجینئرنگ (ای ایم ای) نے برقی قمقمے لگائے گئے ، ڈی جی محمد طاہر وٹو نے ہندو برادری کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔
محمد طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی پر کاربند ہے ۔