شعیب مختار : بلیو ورلڈ کنسورشیم کے بعد قومی ایئر لائن کو ایک اور خریدار مل گیا ، خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
خیبر پختونخوا کے بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی فروخت کے لئے لگائی جانے والی بولی میں خیبر پختونخوا کی حکومت بھی حصہ لینا چاہتی ہے ، بلیو ورلڈ کنسورشیم کی جانب سے 10 ارب روپے کی بلند ترین بولی پیش کی گئی ہے ، خیبر پختونخوا کی حکومت اس سے زیادہ بولی پیش کرنا چاہتی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ پی آئی اے قوم کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے جو ہماری قومی شناخت اور فخر کی علامت ہے، ہم آپ کی ٹیم سے ملاقات کے منتظر ہیں جس میں اپنا سفارشات سامنے رکھیں گے ، چاہتے ہیں قومی ایئرلائن کسی نجی یا غیر ملکی ادارے کے بجائے حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے۔