انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم

1 Nov, 2024 | 08:36 PM

وقاص عظیم : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم ہوگئی ۔ 

ذرائع کے مطابق ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 66 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ، ملک میں نل ٹیکس فائلرز کی تعداد 36 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔ 
ٹیکس سال  2024 میں گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 51 لاکھ 52 ہزار 137ہوگئی، 2024 میں نل فائلرز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے ۔ 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ برس 28 لاکھ 90 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے ، گذشتہ برس نل ٹیکس فائلرز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد تھی ۔

 ذرائع ایف بی آر  نے بتایا ہے کہ نئے فائلرز بننے والوں کی تعداد 13 لاکھ 8 ہزار 182 ہوگئی ہے،  ٹیکس سال 2024 میں گوشوارے جمع کرانے والوں نے 130 ارب روپے سے  زائد  ٹیکس جمع کرایا۔  ٹیکس سال2023 میں گوشوارے جمع کرانے والوں نے 75 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا تھا۔ 

مزیدخبریں