سٹی 42:سموگ کی رو ک تھام کیلئے جاری مہم کے دوران 197مقدمات درج کرلیے گئے ۔ انسداد سموگ مہم کے دوران 209ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر8مقدمات درج کرلیے گئے ، 8ملزمان گرفتار ہوئے ۔ کنسٹرکشن میٹریل کے77مقدمات درج کرتے ہوئے 87ملزمان گرفتار کیے ۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر17مقدمات درج اور17ملزمان گرفتارکئے گئےٹائرز، پلاسٹک، شاپنگ بیگز جلانے پر25مقدمات درج اور25ملزمان گرفتار ہوئے ۔فیکٹریوں ،کارخانوں کے خلاف49مقدمات درج کرتے ہوئے 49ملزمان گرفتار کرلیے ۔ کوڑے کو آگ لگانے پر21مقدمات درج اور 23کوملزمان گرفتارکیا گیا
سٹی ڈویژن میں انسدادِ سمو گ کے 55ملزمان،کینٹ میں 75ملزمان گرفتارہوئے ۔ سول لائنز 21، صدر 5، اقبال ٹاؤن میں 5 ،ماڈل ٹاؤن میں 48ملزمان گرفتار ہوئے ۔
سی سی پی او نے کہا انسداد ِسموگ سے متعلق جاری ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجارہا ہے،سی سی پی اوکی فضائی آلودگی میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں،
سموگ کی روک تھام مہم ، 197 مقدمات ،209 ملزمان گرفتار
1 Nov, 2024 | 06:55 PM