ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی:  سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سینئر رہنما اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔

اعظم سواتی کو مقامی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، جس کے بعد اسلام آبا دپولیس نے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

 انسداد دہشت گردی نے 7 مقدمات میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر کل کیلئے نوٹس جاری کرکے دلائل طلب کرلیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت کی، دوران سماعت پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے لے کر انسداد دِہشت گردی عدالت پہنچی،   اعظم سواتی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دئیے گئے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے انہیں جوڈیشل کر دیا ۔ عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اعظم سواتی کے خلاف ایک اور ایف آئی آر سامنے آنے پر ان  کے وکلا نے موقف اپنایا کہ اعظم سواتی 5 اکتوبر سے گرفتار ہیں، پولیس کی جانب سے 12 کے قریب مقدمات درج کیے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات کی جو تفصیل جمع کروائی گئی اس میں اس کا ذکر نہیں۔

 جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مارگلہ کی اس ایف آئی آر میں بھی جوڈیشل کر دیا جس کے بعد اعظم سواتی کو مالی معاونت کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ حمیرا افضل کی عدالت میں پیش کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جوڈیشل مجسٹریٹ حمیرا افضل نے بھی اعظم سواتی کو جوڈیشل کردیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے سات مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر کل دلائل طلب کرلیے۔