ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ساتھ ہی انڈسٹریز کو درپیش مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبے کو انڈسٹریل ہب بنا کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے، نوجوانوں کے بہتر روزگار کیلئے ٹیکنیکل اداروں کو انڈسٹریز ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت شافع حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے انڈسٹریز کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔